حیدرآباد،16جون(اعتمادنیوز)شمس آباد علاقے کے تنڈپلی Tondpallyمیں اتوار کے روز پیش آئے سڑک حادثہ میں پانچ لوگ ہلا ک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لاری اپنا توازن کھو بیٹھی تھی،اورتین کار ،ایک آٹورکشاں اور ایک موٹر سیکل کو ٹکر دیدی۔جسکے نتیجے میں پانچ لوگ ہلاک
موقع پر ہی فوت ہوگئے اور 20لوگ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہاسپٹل لیے جایا گیا ۔نعشو کی شناخت ہونی باقی ہے۔اس سڑک حادثے پر مقامی باشندوں نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی اور سینئر حکام کو مقام حادثہ کا دورہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیا۔دھرنے کی وجہ سے شمس آبا دروڈ پر ٹریفک جام رہی۔